the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ دیویندر فڑنویس مہاراشٹر کے اگلے وزیر اعلیٰ ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
حیدرآباد/2ستمبر(یو این آئی) اکریڈیٹیشن کارڈس کی اجراء کےسلسلہ میں تلنگانہ کےمحکمہ اطلاعات وتعلقات و عامہ کی لسانی عصبیت کے خلاف تلنگانہ اردوورکنگ جرنلسٹس یونین کی داخل کردہ رٹ  پرتلنگانہ ہائی کورٹ نےاپنےعبوری احکام میں ریاستی حکومت کوہدایت دی کہ اردوصحافتی اداروں کوبھی تیلگوکےمماثل کارڈس جاری کئےجائیں۔ واضح رہےکہ تشکیل تلنگانہ کےبعد حکومت نےاکریڈیٹیشن کارڈس کی اجراء کےسلسلہ میں نئےقواعد مرتب کرتےہوئےسال 2016 میں ایک جی او239 جاری کیا گیا تھا، جس میں اکریڈیٹیشن کارڈس کی اجراء کے لئےاخبارات اورچیانلس کی لسانی بنیادوں پردرجہ بندی کی گئی تھی، جس میں اردو اخبارات اورچیانلس کے ساتھ امتیازبرتا گیا تھا۔

تلنگانہ اردوورکنگ جرنلسٹس یونین نےجوٹریڈ یونین ایکٹ کےتحت وجود میں آئی تھی، اپنےقیام کے ساتھ ہی اردوصحافتی اداروں اورصحافیوں کےحقوق کےلئےاپنی مساعی کا آغازکردیا تھا اورہرسطح پرنمائندگی کرتے ہوئےعدل کرنےاورجی اومیں ترمیم کرنے حکومت سےنمائندگیاں کی تھیں۔ تاہم محکمہ اطلاعات وتعلقات عامہ نے ہٹ دھرمی کا مظاہرہ کرتے ہوئےجاریہ سال جی اومیں مناسب ترمیم کےبغیرہی سابقہ شرائط پرہی اکریڈیٹیشن کارڈس کی اجراء کےاعلامیہ جاری کردیا جس کوچیلنج کرتے ہوئےٹی یو ڈبلیو جے یونے عداالت العالیہ میں دورٹ درخواستیں دائرکیں۔ یونین کی نمائندگی کرتےہوئےصدریونین اطہر معین کی جانب سےدائرکردہ درخواستوں میں یہ ادعا کیا گیا کہ دستورہند کی دفعہ 14 کے تحت مساویانہ حقوق کی دی گئی ضمانت کی خلاف ورزی



کی گئی ہے۔

یونین کی طرف سے پیش ہوتےہوئے ولادمیرخاتون ایڈوکیٹ نےیہ استدلال پیش کیا کہ اردو صحافتی اداروں کوتیلگو صحافتی اداروں کےمماثل اکریڈیٹیشن کارڈس جاری کیا جانا چاہئے۔ انہوں نےتیلگوصحافتی اداروں اوراردوصحافتی اداروں کےلئےمدون کردہ پیمانوں کا تقابلی خاکہ پیش کرتےہوئےبتایا کہ متوسط تیلگواخبارات کےشیڈول میں 4 زمرے رکھےگئے تھے جبکہ اردواخبارات کےشیڈول میں صرف دوہی زمرے رکھےگئےتھے۔ یکساں تعداد اشاعت وصفحات کے حامل تیلگواخبارات اوراردواخبارات کےلئے جاری کئے جانے والے اکریڈیٹیشن کارڈس کی اجرائی میں بہت بڑا فرق پایا جاتا تھا۔

اسی طرح تلنگانہ سےنشریات کرنےوالے تیلگواوراردوچینلس کوکارڈس کےاجراء میں بھی بہت بڑا تفاوت پایا جاتا تھا۔ اس امتیاز کی وجہ سے جہاں اردوصحافیوں کی ایک بڑی تعداد برسوں کا تجربہ رکھنےکے باجود اکریڈیٹیشن کارڈس سےمحروم ہوگئے۔ وہیں وہ مختلف مراعات جیسے ہیلت کارڈس، اسکول فیس میں مراعات اور تلنگانہ آرٹی سی بسوں اور ریل کی سفرمیں حاصل مراعات سے بھی محروم ہورہے تھے۔ ٹی یوڈبلیوجےیونےیونین کی جانب سےعدالت میں کامیاب نمائندگی پرکےاینڈ کےایسوسی ایٹس کے وکلاء نرگس افشاں خان اور  ولادمیرخاتون سےاظہارتشکرکیا اوراس یقین کا اظہارکیا کہ دونوں رٹ درخواستوں کی یکسوئی بھی یونین کے حق میں ہوگی۔ اطہرمعین نےاردوصحافتی اداروں اورصحافیوں سے خواہش کی کہ وہ ان عبوری احکام سے حاصل مواقع سےبھرپوراستفادہ کرتے ہوئے سارے تلنگانہ سےاکریڈیٹیشن کارڈس حاصل کریں۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
دنیا بھر سے میں زیادہ دیکھے گئے
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2025 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.